حج تمتع ایک نظر میں
عمرہ
غسل کرنا
خوشبو لگانا
احرام باندھنا اور چپل پہننا
گھر ، ایئر پورٹ یا میقات پہنچ کر عمرے کی نیت کرنا
میقات پر پہنچتے ہی تلبیہ پڑھنا شروع کر دینا
مکہ مکرمہ ہوٹل سے حرم شریف آنا
مسجد حرام میں داخل ہوتے وقت دعاء پڑھنا
وضو کر کے طواف شروع کرنا
طواف شروع کرنے سے پہلے تلبیہ پکار نا بند کر دینا
طواف کی آغاز حجر اسود کے سامنے سے استلام کے ساتھ شروع کرنا
پہلے تین چکر میں رمل کرنا یعنی کندھے اکڑا کر تیز تیز چلنا
طواف کے سات چکر پورے کرنا
رکن یمانی اور حجر اسود کے درمیان مسنون دعاء کرنا
مقام ابراہیم کے پاس مخصوص قرآن کی آیت پڑھنا
طواف مکمل کرنے کے بعد مقام ابراہیم کے پاس دور کعت نماز پڑھنا
نماز میں مسنون سورت پڑھنا
نماز کے بعد آب زمزم پینا
سعی کرنا
بال کٹوانا
احرام کھول دینا
حج
۸ ذو الحجہ (یوم الترویہ)
اپنے رہائش گاہ (ہوٹل) پر غسل کرنا
خوشبو لگانا
احرام باندھنا
حج کی نیت کرنا
زوال آفتاب سے پہلے منی کے لیے روانہ ہونا
منی پہنچ کر ظہر، عصر، مغرب اور عشاء کی نماز قصر ادا کرنا
۹ ذو الحجہ (یوم عرفہ)
سورج نکلنے کے بعد تلبیہ پڑھتے ہوئے عرفات کے لیے روانہ ہونا
میدان عرفات میں جبل رحمت کے قریب ٹھہرنا
ظہر اور عصر کی نماز اکٹھا کر کے قصر ادا کرنا اور مغرب تک خوب دعائیں کرنا
سورج غروب ہونے کے بعد مغرب کی نماز پڑھے بغیر مزدلفہ کے لیے روانہ ہو جانا
مزدلفہ پہنچ کر مغرب و عشاء کی نمازیں جمع کر کے قصر ادا کرنا
جمرات کو مارنے کے لیے کنکریاں چن لینا
۱۰ ذو الحجہ (یوم النحر)
نماز فجر کے بعد سورج نکلنے سے پہلے تلبیہ کہتے ہوئے منی واپس آ جانا اور بڑے جمرہ کو سات کنکریاں مارنا
قربانی کے لیے دیے گئے وقت کے بعد حلق کروانا
طواف زیارت کے لیے خانہ کعبہ جانا
خانہ کعبہ میں طواف اور سعی کے بعد واپس منی آ جانا
۱۱، ۱۲، ۱۳ ذوالحجہ (ایام تشریق)
منی میں تینوں دن راتیں گزارنا
ان تین دنوں روزانہ زوال کے بعد تینوں جمرات کو کنکریاں مارنا
۱۲ یا ۱۳ ذوالحجہ کو سورج غروب ہونے سے پہلے منی کے حدود سے نکل کر ہوٹل چلے جانا
حج کے بعد وطن واپسی کے وقت طواف وداع کرنا اور حرم شریف سے باہر نکل جانا